2 ستمبر 2013 - 19:30
برازیل اور میکسیکو، امریکا پر برہم

امریکا کی جانب سے اپنے لیڈروں کی جاسوسی کیے جانے کی رپورٹس پر برازیل اور میکسیکو نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، ان رپورٹس کے انکشاف کے بعد کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے میکسیکو اور برازیل کی بھی جاسوسی کی ہے، برازیلین حکومت نے معاملے پر امریکی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی قدم قابل قبول نہیں ہوگا۔برازیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کے صدر کی جاسوسی برازیل کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر میکسیکو نے بھی امریکی جاسوسی پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ میکسیکن دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کو بلا کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

.......

/169